زین پولانی اور اہلیہ کی میتیں تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد

زین پولانی اور اہلیہ کی میتیں تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق زین پولانی اور اہلیہ سارہ کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں میتیں چھیپا سرد خانے سے لواحقین کے حوالے کی گئیں، جس کے بعد میتوں کی نمازجنازہ اور تدفین ہوگی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے حادثے کے شکار بدقسمت طیارے میں زین پولانی،ان کی اہلیہ اور 3بچے بھی موجود تھے، تاہم بچوں کی میتوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ زین پولانی اور اہلیہ کی نماز جنازہ عالمگیر مسجد بہادر آباد میں ادا کی جائے گی، جبکہ مرحومین کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -