خلیج عدن میں ہوا کا کم دباو، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

  خلیج عدن میں ہوا کا کم دباو، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں موجود ہوا کا کم دباو رات میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق خلیج عدن میں موجود ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہونے کے بعد مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن کا رخ مغرب کی جانب عدن کے ساحل کی طرف ہے۔سردار سرفراز نے کہا کہ خلیج عدن میں موجود ڈپریشن ختم ہونے کے بعد بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بن سکتا ہے۔یکم جون سے دو جون کے دروان بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -