کراچی،حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق

  کراچی،حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق منظور کالونی کے علاقے سیکٹر Eکے قریب گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 13سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر گلشن معمارموڑ اندو گوٹھ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش کو عباسی شید اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 29سالہ حبیب گل ولدرحمان عمرکے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -