سرونگ ھینڈز آرگنازیشن کا راشن کیمپس کا انعقاد

سرونگ ھینڈز آرگنازیشن کا راشن کیمپس کا انعقاد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرونگ ھینڈز آرگنازیشن اور کمبانڈ ایفرٹ آرگنازیشن نےCovid-19عید پیکج راشن کیمپس کے ایک اور کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ پیر بخش گوٹھ غنی آباد اور اطراف کے گوٹھوں کے لوگوں پر مشتمل تھا۔ کیمپ میں مفت راشن, عید کے جوڑوں اور فوڈز کے پیکٹس علاقے کے مستحقین میں تقسیم کیے گے۔ اس موقع پر سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سکندر علی شیخ نے کمبانڈ ایفرٹ آرگنازیشن کے روح رواں یاسر ھاشمی اور ان کی ٹیم کی اس مشترکہ کاوش کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان مصیبت زدہ غریبوں کی امداد عین اسلامی اور انسانی خدمت ہے۔ سرونگ ھینڈز کے جرنل سیکریٹری اور پیمکو گروپ کے چیرمین ارشد انور نے کہا کہ مجبور و نادار لوگوں کی امداد عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ سرونگ ھینڈز کے سینر ناب صدر سید ابن حسن نے بتایا کہ سرونگ ھینڈز آرگنازیشن پچھلے بایس سالوں سے الحمداللہ معاشرے کے غریبوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے اور ہر کار خیر میں بڑھ چژھ کر حصہ لیتی ہے۔ کمبانڈ ایفرٹ انٹرنیشنل کے یاسر ہاشمی نے کہا ڈاکٹر سکندر اور انکی ٹیم پچھلے تین ماہ سے ھمارے فرنٹ لاین سولجرز ڈاکٹروں, نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے بھی مختلف ھسپتالوں میں مفت PPE کٹس, ماسکس, سینیٹازرز, ھیڈ اور فوٹس کورز اور گلووز تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ھم سب سرونگ ھینڈز آرگنازیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر مدرسہ عربیہ امتیاز العلوم کے قاری حشمت اللہ نے سرونگ ھینڈز آرگنازیشن اور کمبانڈ ایفرٹ آرگنازیشن کے اس جذبہ انسانیت کو سراہا اور ڈاکٹر سکندر علی کے ساتھیوں یاسر ہاشمی, ارشد انور, سید ابن حسن اور محمد سعید کی ان کاوشوں کی دربار الہی میں مقبولیت کی دعا فرمای۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -