ڈیرہ:جنرل بس سٹینڈ کوجدید طرز کاانٹر سٹی ٹرمینل بنانے کامنصوبہ
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کو جدید طرز کا انٹر سٹی ٹرمینل بنایا جائیگا منصوبہ پر تین کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے تعمیراتی کام کیلئے سات جون کو ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں. یہ بات کمشنر ساجد ظفر کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی. اجلاس میں سی ایم پیکج،سی ایم انیشیٹیوز،اے ڈی پی کے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ڈائریکٹرکوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمو دملک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر اور دیگر افسران موجود تھے. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاہم مٹیریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ تمام ترقیاتی سکیموں کی موجودہ صورتحال کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ مرتب کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تونسہ شہر اور بارتھی میں سٹریٹ لائٹس اور دیگر کام کیلئے 62 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو خوبصورت کرنے کے ساتھ سیوریج واٹر سپلائی کے مسائل حل ہوں گے ٹریفک روانی کا خلل دور کرنے کیلئے 16 کے بجائے 32 فٹ کے اونچے کھمبے لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے سکیم میں ترمیم کرائی جائے گی۔سٹریٹ لائٹس کیلئے چھ کروڑ روپے،سیوریج واٹر سپلائی کیلئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ہائی ویز کی 19 سکیموں پربارہ ارب چودہ کروڑ روپے خر چ ہوں گے۔ لوکل گورنمنٹ کی 23 سکیموں پر 59 کروڑ 60 لاکھ روپے اور بلڈنگز کی 30 سکیموں پر پانچ ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اجلاس میں نئے مالی سال کی اے ڈی پی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا. علاوہ ازیں اجلاس کے دوران ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمو دملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
منصوبہ