زکریایونیورسٹی شعبہ آئی ٹی آن لائن کلاسز پروگرام بنانے میں فلاپ

  زکریایونیورسٹی شعبہ آئی ٹی آن لائن کلاسز پروگرام بنانے میں فلاپ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کا شعبہ آئی ٹی آن لائن کلاسز کیلئے پروگرام بنانے میں ناکام، اساتذہ نے وائس چانسلر کو مراسلہ ارسال کردیا، بتایا گیا ہے کہ ایچ ای سی کی ہدایت پر تمام یونیورسٹیوں نے یکم جون سے آن لائن کلاسز شروع کرنا ہیں جس کے لئے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی نے بھی اپنا پروگرام ترتیب دیا ہے جس کی تربیت گزشتہ رو ہفتے سے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

جاری ہے مگر اس میں آنے والے مسائل نے اساتذہ کو پریشان کردیا ہے جس پرانہوں نے وائس چانسلر کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ جو اساتذہ کسی طالب علم کے نام شامل کرنا چاہتے ہیں‘ ان کو یہ سہولت حاصل نہیں، کسی کام کی کوئی رپورٹ تیار نہیں کی گئی ہے‘طلبہ کی حاضری کا ریکارڈ برقرار نہیں رکھا جاسکتا، اساتذہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیاجبکہ طلبا کے ساتھ براہ راست کوئی بھی انٹرایکٹو سیشن نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈمن عملے کی حاضری کابھی کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیا ہے‘ ایسے میں شعبہ آئی ٹی کو فوری طور پر ہدایت کی جائے کہ وہ ان خامیوں کو دور کریں تاکہ سوموار سے اس پراجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا جاسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -