عمران خان ملکی ترقی،عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں، خاور علی شاہ

عمران خان ملکی ترقی،عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں، خاور علی شاہ

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر) عالمی برادری کشمیر سمیت خطے میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،نریندرمودی کی ”تعصبانہ اقدامات“ سے پوری دنیاکے امن کوشدید خطرات لاحق ہورہے ہیں، موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے اپنی منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو یہ اٹیمی دھماکہ کرنے جیسا کارنامہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں عمائدین علاقہ اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے بلند ویژن کے تحت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحال کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ماضی کی حکومتوں کے دور اقتدار میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جب برسراقتدار حکمرانوں نے اپنی حکومت کے لوگوں کو احتساب اور انصاف میں لاکھڑا کیا ہوا،یہ اعزاز صرف موجودہ حکومت کو ہی حاصل ہے کہ اس نے چینی اور آٹے کے بحرانوں کے ذمہ داروں کے خلاف نہ صرف انکوائری کرائی بلکہ انکوائری رپورٹ کو منظر عام لاتے ہوئے کرپٹ عناصر کو واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ کرپشن میں جو بھی ملوث ہوگا،قابل احتساب اور گرفت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام ”کروناوائرس“ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور سماجی فاصلوں کی دوری ختم کرنے میں صبر کا دامن تھامیں رکھیں۔

خاورعلی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -