جناح پارک میں ڈرائیورنگ لائنس برانچ، ٹیسٹ سنٹر کھولنے کافیصلہ

  جناح پارک میں ڈرائیورنگ لائنس برانچ، ٹیسٹ سنٹر کھولنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سینٹر کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب کی ہدایت پر1 جون 2020 بروز پیر سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور ٹیسٹ سنٹر جناح پارک کھولے جا رہے ہیں۔ڈرائیونگ ٹیسٹ اور لائسنس برانچ(لرنر پرمٹ، رینیو لائسنس،(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

ڈوپلیکیٹ لائسنس، انٹرنیشنل لائسنس) میں آنیوالے امیدواران بذریعہ فون نمبر 03359151915 صبح9 0بجے سے 04 بجے شام تک ٹائم لینے کے لیے کال کریں گے۔کال کرنے والے امیدواران کو آنے کے لیے وقت اور دن کے بارے بتایا جائے گا۔ایسے امیدواران جو بذریعہ کال ٹائم نہیں لیں گے ان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور ٹیسٹ سینٹر میں داخلہ کی اجازت نہ ہوگی۔ امیدواران کال پر بتائے گئے ٹائم اور دن کی پابندی کریں۔ امیدواران کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر(سماجی فاصلہ، ماسک، سینیٹائزر، دستانے) پر سختی سے عمل کریں۔
سنٹر