ملتان سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلو آندھی سے معمولات زندگی درہم برہم

        ملتان سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلو آندھی سے معمولات زندگی درہم برہم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں گرد آلود آندھی،معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے اس ضمن میں گزشتہ شب ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے ساتھ ساتھ 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

سے چلنے والی گرد آلود آندھی نے معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیئے مذکورہ آندھی سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے وہاں آم کے باغات اور بجلی کے ترسیلی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ فضاء میں گرد اور مٹی دھول سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -