محکمہ ایکسائز: موٹربرانچ کو آن لائن کرنیکی تیاریاں،2جون سے کام شروع

  محکمہ ایکسائز: موٹربرانچ کو آن لائن کرنیکی تیاریاں،2جون سے کام شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر)سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب وجیح اللہ کنڈی نے صوبہ بھر کے ڈویڑنل ایکسائز دفاتر کی موٹر برانچ کو آن لائن گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس ادائیگی اور ٹرانسفر سمیت دیگر امور(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

نمٹانے کے لیئے 2 جون سے فعال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ملتان خالد حسین قصوری کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر امور کے لیئے آنیوالے سائلین کے اڑدھام سے بچنے کے لیئے اپائنٹمنٹ اینڈ منیجمنٹ سسٹم کے تحت سائلین آن لائن رابطہ کرکے مقررہ دن ایکسائز آفس کی موٹر برانچ سے نیو رجسٹریشن، ٹوکن ادائیگی اور دیگر سہولیات حاصل کرسکیں گے انہوں نے مزید بتایا کورونا وائرس کے باعث تین ماہ کی طویل بندش کے بعد صوبہ بھر کے ڈویڑنل دفاتر کے صرف موٹر برانچ کو فعال کیا جارہا ہے تاہم اس دوران حکومت پنجاب کی ہدایت مطابق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور دفاتر میں موٹر برانچ کے مخصوص عملہ کو دفاتر آنے کی اجازت ہوگی اور ہفتہ وار شفٹوں پر عملہ کام کرے گا۔

موٹر برانچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -