مضر صحت پانی کے استعمال سے بیماریاں بے قابو، سی ای اوز ہیلتھ کو حفاظتی اقدامات کاحکم

  مضر صحت پانی کے استعمال سے بیماریاں بے قابو، سی ای اوز ہیلتھ کو حفاظتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو گندہ پانی پینے سے ہونے والے گیسٹرو، ہیپاٹائٹس، ہیضہ کی بیماریوں کے حوالے سے تیار رہنے اور روک(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

تھام کے لیئے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں، تفصیل کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ گرمی کی لہر سے گندہ پانی پینے سے ہیضہ، گیسٹرو اور ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موزی مرض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے لئے پنجاب بھر کے سی ای اوز ہیلتھ فوری اقدامات کریں، صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ٹی ایم اے، واسا، سالڈ ویسٹ میجمنٹ سے رابطے میں رہیں، جہاں پانی زیادہ گندہ ہے وہاں صاف پانی کے لیئے قدامات کریں، کیسز بڑھنے پر اس کی فوری اطلاع بھی کی جائے، پانی سے ہونے والے موذی امراض کے بارے میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔
حفاظتی