ایم سی سکولز اساتذہ کی 5سال سے ترقی بند

  ایم سی سکولز اساتذہ کی 5سال سے ترقی بند

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم سی سکولز کے اساتذہ گزشتہ 5سال سے پروموشن سے محروم ہیں۔ جنرل کیڈرکے اساتذہ کی ہرسال پروموشن باقاعدگی سے ہوتی ہے مگر ضلعی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

افسران کے ساتھ ملاقاتوں پرایم سی سکولز اساتذہ کوطفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود ایم سی کیڈر کودانستہ پس پشت ڈالاجارہاہے۔یونائیٹڈ ٹیچرز یونین کے صدر محمد اشفاق اور سینئر نائب صدر رانا اظہر محمود نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم سی اساتذہ پنجاب بشمول ایم سی اساتذہ ملتان کی فی الفور پروموشن کی جائے‘بصورت دیگر ایم سی اساتذہ عدالت عالیہ کے دروازے پر دستک دینے پرمجبور ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -