سردار عاطف مزاری کی کل قل خوانی مختلف سیاسی شخصیات کا ورثا سے اظہار تعزیت، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین

  سردار عاطف مزاری کی کل قل خوانی مختلف سیاسی شخصیات کا ورثا سے اظہار تعزیت، ...

  

روجھان (نمائندہ پاکستان ) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق صوبائی پارلیمانی سیکٹرہری سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف حسین مزاری کی وفات پر انکے لواحیقین مسلم لیگ ن کے راہنما سردار صفدر حسین مزاری(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

،سردار خضر حسین مزاری،سابق ناظم سردار شمشیر علی مزاری،سابق ناظم سردار حسن اختر خان مزاری،سردار ریحان خان مزاری سے سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری،سردار شیر علی خان مزاری،سابق وفاقی وزیر گل محمد جھکرانی،حق باہو دربار کے گدی نشین میر خالد پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما میر غالب حسین ڈومکی،صوبائی وزیرحسین بہادر دریشک،صوبائی وزیر اویس خان دریشک،سابق ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک،پی ٹی آء راہنما ایم این اے ریاض محمود مزاری سابق ناظم سردار شیر کوہ مزاری،سابق نائب ناظم سردار محمد اجمل خان مزاری،چیف آف چاکر برداری میر چاکر خان دشتی،شاہ محمد مزاری،رانا طاہر،بخت علی خان،یوسف خان دریشک سمیت سینکڑوں افراد نے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری،سردار شیر علی خان مزاری اور دیگر اہم شخصیات نے سابق صوبائی پارلیمانی سیکٹریری مرحوم سردار عاطف حسین مزاری کی علاقائی خدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق صوبائی پارلیمانی سیکٹریری مرحوم سردار عاطف حسین مزاری کی قل خوانی 31 مئی بروز اتوار صبح دس بجے ہوگئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -