مظفرگڑھ: نوجوان قتل،حادثات میں دو ہلاکتیں، نشئی کی لاش برآمد

    مظفرگڑھ: نوجوان قتل،حادثات میں دو ہلاکتیں، نشئی کی لاش برآمد

  

ملتان، شا ہ جمال، محسن وال، بہاولپور (نیوز رپورٹر، نمائندہ پاکستان،نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ کوتوالی کے علاقے 65سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق سٹی ٹاور کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی،پولیس کے مطابق نعش نشئی کی ہے جس کے جسم پر کوئی نشانات نہ پائے گئے ہیں تاہم شناخت نہ ہوسکی،جس کے اہل خانہ کی تلاش شروع(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

کردی ہے۔موٹر سائیکل اور کار میں تصادم آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔مظفر گڑھ سے آٹھ سالہ غلام محی الدین اپنے دیگر دو بھائیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شاہ جمال کی طرف آرہے تھے کہ میر حاجی کے مقام پر پٹرول پمپ کے سامنے کار سے ٹکرا گئے جس سے غلام محی الدین شدید زخمی ہوکرجاں بحق جبکہ اسکے بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیاہے۔شہرسلطان میں ناجائز تعلقات کے شبہ پر ملزمان نے 23 سالہ نوجوان کوفائر مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ شہرسلطان کے نواحی علاقہ بستی باگڑا بیربندکے رہائشی ملزمان یاسین، اللہ ڈیوایا، عامرپسران امان اللہ اقوام بلہ کوشبہ تھاکہ بستی خانن والہ بیربندکے رہائشی 22/23 سالہ نوجوان رانجھوولداللہ بچایاقوم بلہ کے انکی عورت کے ساتھ تعلقات ہیں جن کی بناپرگزشتہ شب مزکورہ ملزمان نے 22/23 سالہ نوجوان رانجھو کو پسٹل سے فائر مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا.اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ شہرسلطان فرحت عباس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے. لاش کوقبضہ میں لے کرآر ایچ سی شہرسلطان لے آئے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی پولیس تھانہ شہرسلطان نے عبدالمجید ولد خیر محمد بلہ کی مرعیت میں زیردفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔تیزرفتار کوسٹررکشہ کوبچاتے ہوئے نہرمیں جاگری بس میں سوار31 مسافراوررکشہ ڈرائیورکوریسکیوکی ٹیموں اورمقامی لوگوں نے بحفاظت نکال کراپنی منزل کی طرف روانہ کردیا بہاولنگر سے لیاقت پورجانیوالی کوسٹر نمبری بی آریو1515 ڈیرہ بکھابائی پاس سے نہراے پی برانچ روڈ پرجارہی تھی کہ پل سنگلیاں والی کے قریب ایک رکشہ کوبچاتے ہوئے نہراے پی برانچ میں جاگری اوررکشہ بھی نہرمیں گرگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں تھانہ سمہ سٹہ کی پولیس ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں انہوں نے بس میں سوار31مسافروں مردوخواتین اوربچوں کے علاوہ ڈرائیور اورکنڈیکٹر کوبحفاظت نہرسے نکال لیااوررکشتہ ڈرائیور کی بھی زندگی بچالی گئی اس سانحہ میں تمام لوگوں کوبحفاظت نکال لینے پرعوامی وسماجی حلقوں نے ریسکیو1122 کوخراج تحسین پیش کیاہے۔

نشئی لاش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -