ڈیرہ میں پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک، فرار ملزموں کی تلاش شروع

  ڈیرہ میں پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک، فرار ملزموں کی تلاش شروع

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر)پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس شاہصدر دین روز مرہ گشت پر مامور تھی کہ تین مشکوک افراد بسواری موٹر سا ئیکل آئے پولیس نے رکنے کا شارہ کیا تو ملزمان پولیس پر فائررنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تھانہ شاہ صدر دین انعام نبی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان بخوف گرفتاری چاہ گاجری والا موضع ہوت آبادی میں فائررنگ کرتے ہوئے اپنا موٹر سائیکل (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

چھوڑ کر محمد حنیف کی حویلی میں داخل ہوئے۔ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس نے ملزمان کو چاروں طرف سے گھیر لیا ملزمان نے یکے دیگر بعد پولیس پر شدید فائررنگ جاری رکھی کچھ دیر بعد جب فائررنگ رکی تو پولیس محمد حنیف کے گھر پہنچی تو ملزم دوران مقابلہ ہلاک ہو چکا تھا جس کا نام نادر معلوم ہوا اور ملزم سابقہ ڈکیتی کے مقدمات 264/19بجرم 392اور 266/19بجرم 392تھانہ شاہ صدردین کا ریکارڈ یافتہ تھا۔فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے ڈی ایس پی صدر مہر ناصر کی سربراہی میں پولیس ریڈ کر رہی ہے اس تمام تر مشن کو ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان بگٹی خود سپروائز کر رہے ہیں تھانہ شاہصدر دین پولیس نے ملزم نادر کی نعش کو قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے مزید قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین انعام نبی نے کہا کہ شاہصدر دین پولیس عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک اردوں کو ناکام بنانے کے لیے ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان ہر محاذ پر پورا اترتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -