میاں چنوں:30سے زائد مقدمات کا اشتہاری ڈاکو مدثر مقابلے میں ہلاک

  میاں چنوں:30سے زائد مقدمات کا اشتہاری ڈاکو مدثر مقابلے میں ہلاک

  

محسن وال(نمائندہ پاکستان)30 زائد مقدمات کااشتہاری،ڈاکو مدثر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا،ملزم ڈکیتی کرکے فرار ہو رہا تھا،تفصیلات پولیس ترجمان کے مطابق تین ڈاکو تھانہ تلمبہ کی حدود سے راہگیر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے جس کی اطلاع سرکل پولیس کو کی گئی ملزمان جب تھانہ سٹی کی حدود گاؤں 128 پندرہ ایل کے قریب پہنچے تو ایس ایچ او سٹی شعبان گورائیہ پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ لگاکر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزمان چھپ گئے جبکہ اسی دوران ملزمان کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ڈاکو ملزم مدثر ہلاک ہوگیاپولیس نے بتایا کہ ملزم 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھاجبکہ رات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دو ملزمان فرار ہوگئے.اطلاع ملنے پرسرکل پولیس نفری بھی پہنچ گئی تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -