جنوبی پنجاب میں آپریشن:185فوڈ پوائنٹس کونوٹس‘ بھاری جرمانے

جنوبی پنجاب میں آپریشن:185فوڈ پوائنٹس کونوٹس‘ بھاری جرمانے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘206فوڈیونٹس کی چیکنگ‘185 کونوٹس‘ 19کوجرمانے‘جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘،20کلوخراب گوشت، 10کلومصالحہ جات، 8کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف کردی۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں واقع ملتان پولٹری ٓشاپ کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،مردہ مرغیوں کی موجودگی ہونے،گوشت کا رنگ تبدیل ہونے،شاپ میں مکھیوں کی بہتات پر شاپ کو سیل کیا گیا جبکہ(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

بہاولنگر میں واقع الفیصل سوئیٹس اینڈ بیکرز کو پراسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے،میٹھائی میں رنگ کاٹ کے استعمال،ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے،کھانے کی اشیاء کو نامناسب طریقے سے سٹورکرنے،زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر سوئیٹس اینڈ بیکرز کو سربمہر کیا۔مزید برآں ملتان ڈویڑن میں 78فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور69کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 72 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور67فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 56شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے49فوڈ پوائنٹس کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ ملتان ڈویژن میں 8فوڈپوائنٹس کے38,500 روپے،بہاولپور ڈویژن میں 4شاپس کو18,000روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 7فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر57,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح دوران کاروائی انسپیکشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے20کلو خراب گوشت،12لیٹر ناقص آئل،04مردہ مرغیاں،10کلو ملاوٹی مصالحہ جات،08کلو حشرات زدہ مٹھائی کو تلف کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -