ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کوویب سائٹ پر رجسٹرکرنیکا حکم

  ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کوویب سائٹ پر رجسٹرکرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے ڈینگی کنٹرول کرنے کیلئے چلائی جانیوالی مہم کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے پنجاب بھر میں  4ہزار 3سو 82افراد کو پی آئی ٹی بی ویب سائٹ پر رجسٹر کرنے کے احکامات ایڈمنسٹریٹرز(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

، چیف آفیسرز کو بھیجوا دیئے ہیں  ، مذکورہ آفیسران اور ملازمین کے پاس انڈرائیڈ موبائل ضروری قرار دیئے گئے ہیں۔ 9میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں  230انڈائیڈ استعمال کرنیوالے رجسٹر کئے جائیں گے جبکہ صرف لاہور میں  50، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں  25، ڈی جی خان، ساہیوال، سرگودھا اور بہاولپور میں  20,20انڈرائیڈ موبائل یوزر رجسٹر کئے جائیں  گے۔ 15میونسپل کارپوریشن میں  240، 135میونسپل کمیٹیز میں  1350، تحصیل کونسل فیلڈ آفسز میں  1760، ٹاون کمیٹیز میں  800انڈرائیڈ موبائل یوزر پی آئی ٹی بی ویب سائٹ پر رجسٹر ہوں گے تاکہ ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کو اپ لوڈ کیا جا سکے۔
حکم