ملازمت نہ دلوانے کے الزام میں گرفتار ملزم بری

  ملازمت نہ دلوانے کے الزام میں گرفتار ملزم بری

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ایف آئی اے عدالت نے شہریوں کو بیرون ملک میں ملازمت نہ دلوانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو باعزت بری کردیا۔فاضل عدالت نے کورونا کے پیش نظر ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

سماعت کی اور بیانات قلمبند کیے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی نوعیت کے پہلے کیس کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزم محمد وقاص اسلم کے خلاف بیرون ملک کے ویزہ کی مد میں چھ لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ آصف علی چوہدری نے کیس کی پیروی کی۔ ملزم کے خلاف 4 شہریوں کو بیرون ملک دوبئی بھجوانے کا الزام تھا۔ملزم نے 6 لاکھ بٹورے لیکن مدعیوں کو ملازمت نہیں دلوائی۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔یاد رہے کہ کیس کا فیصلہ 18 مئی کو سنایا گیا تھا۔ملزم کا کہنا تھا کہ اسے اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے وہ گزشتہ 10 ماہ سے جیل میں قید تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -