میلسی:حادثے میں زخمی ہونیوالا تھانیدار جاں بحق

        میلسی:حادثے میں زخمی ہونیوالا تھانیدار جاں بحق

  

میلسی(نمائندہ پاکستان)تھانہ میراں پور میلسی میں تعینات تھانیدار زخموں کی تاب ب نہ لاتے ہوئے علاج معالجہ کے دوران ہسپتال میں دم توڑ گیا بتایاجاتا ہے کہ میلسی کے تھانہ میراں پور میں تعینات تھانیدار خالد علی کار(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

سر کار کے سلسلے میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لودھراں جارہا تھا کہ راستے میں گیلے وال کے قریب ایک تیز رفتارکار نے اسے ہٹ کیا جس کی وجہ سے اس کے سر اور دوسرے حصوں پر شدید چوٹیں آ ئیں انہیں ڈسڑکٹ ہسپتال لودھراں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور داخل کرایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -