میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن، 145بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

  میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن، 145بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

  

ملتان(نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 145بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ21ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35لا کھ51 ہزار روپے جرمانہ عائد۔2مقدمات درج۔(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

28مئی 2020ء کو ملتان میں 42گھریلواورکمرشل صارفین کو67340یونٹس چوری کرنے پر1269416روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 27گھریلوصارفین کو32352یونٹس چوری کرنے پر371536روپے جرمانہ،وہاڑی میں 8 گھریلوصارفین کو12645یونٹس چوری کرنے پر270754روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولپور میں 9گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو26849یونٹس چوری کرنے پر353700روپے جرمانہ،ساہیوال میں 16 گھریلوصارفین کو15876 یونٹس چوری کرنے پر285221روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 17 گھریلو صارفین کو17439یونٹس چوری کرنے پر 315000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو 28196 یونٹس چوری کرنے پر295660روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 10 گھریلوصارفین کو 14450یونٹس چوری کرنے پر 262800روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 4 گھریلو اورکمرشل صارفین کو5857یونٹس چوری کرنے پر 107542 روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -