عمران خان کرونا سمیت مختلف بحرانوں پرجلد قابو پالیں گے، سیف الدین کھوسہ

  عمران خان کرونا سمیت مختلف بحرانوں پرجلد قابو پالیں گے، سیف الدین کھوسہ

  

عالیوالہ(نامہ نگار) سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ نے عید ملن پارٹی کے موقع پرآنے والے معززین کے وفد سے ملاقات کی اور مشترکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد خوشیاں عطا فرمائے گا اور کورونا وائرس سے نجات حاصل ہو گی عوام سے مسلسل رابطے تیز کریں گے اور ملک میں جلد ترقی اور خوشحالی آئے گی عمران خان ملک کے ساتھ مخلص اور وفادار ہیں اور حالات پر جلد قابو پا لیں گے ملک بحران سے نکل جائے گا اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ہمارا پورا وسیب کورونا وائرس سے محفوظ ہے اکا دکا کیس رونما ہوتا ہے ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ علیحدہ صوبے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے سرائیکی وسیب کی عوام کو ان کا حق ان کو ضرور ملے گا آنے والے تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں انہوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ محبت کی ہر سطح پر بھر پور تعاون کیا آخر میں سردار عاطف خان مزاری کے قتل پر دلی افسوس کیا گیا اس موقع پر حاجی عبدالغفور خان ڈیوے آنی، اقبال خان پٹھان، نواز خان کھلول، عمران اللہ خان لاشاری، منظور حسین حجانی، ملک غلام فرید سیہڑ، ملک محمد اسلم سیہڑ، ملک اللہ بخش بھپلا، ملک مظفر علی، ملک واجد آرائیں، ملک جمال آرائیں، شیخ محمد اختر،حاجی گل محمد گھانگلہ، منظور حسین گھانگلہ، محمد شفیع خان جلبانی، محمد اسلم خان انگاری، تنویر خان مستوئی، محمود خان پٹھان، نبی بخش خان مستوئی، شیر محمد مستوئی، مہر حسین کھوسہ، طفیل خان مستوئی کے علاوہ سابق چیئر مین سردار جان محمد خان کھوسہ، میاں حیات خان بودلہ اور شاہ نواز خان کھوسہ و حاجی غلام حسین ملیہہ بھی موجود تھے۔

سیف الدین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -