کرونا وائرس: حکومتی ایس اوپیز کی خلاف ورزی خطرناک، منصور احمد خان
مظفرگڑھ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران عوام کا رویہ اور ریسپانس انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے. حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی معمول بنا لیا گیا ہے. جو خطرناک عمل ہے, اس سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے, عوام تعاون کرے. پریس کلب خان گڑھ کے ملک نذیر سندیلہ, صدر کلب رانا امجد علی امجد, ملک رضوان الرحمن, ملک عبد الغفور اور ملک زاہد سندیلہ پر مشتمل وفد(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو غریب اور دیہاڑی دار طبقے سمیت تمام شہریوں کی معاشی حالات کا ادراک رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے بارے فیصلے کرنا چاہئیے. جبکہ ملکی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہے. حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے. ان حالات میں ملکر چلنے کی ضرورت ہے. اس موقع پر ضلعی صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی,سابق کونسلر منیر حسین خان, رانا سہیل فرزند اور نوابزادہ وقاص ہمایوں خان بھی موجود تھے.