حکومت بجٹ میں تاجربرادری کو بڑا ریلیف دے، خواجہ سلیمان صدیقی

      حکومت بجٹ میں تاجربرادری کو بڑا ریلیف دے، خواجہ سلیمان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت آنے والے بجٹ میں تاجر برادری کو حقیقی معنوں میں ٹیکسز ختم کرنے اور ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرضے دینے کی مد میں ریلیف دے تاکہ لا ک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار تاجر خوشحال ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

شریف پلازہ چوک کچہری کے بلامقابلہ نو منتخب صدر خواجہ مجیب الرحمن جنرل سیکرٹری محمد ندیم اخترسرپرست اعلی منظور شاہ و دیگر عہدیداران کا الحاق کئے جانے اعلان کے موقع پر خطاب میں کیا جبکہ انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن ثناء الحق شعیب کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دو گروپوں تاجر اتحاد اور تاجر دوست گروپ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم تاجر دوست گروپ کی جانب سے امیدوار برائے صدر شیخ مرتضے نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے نتیجہ میں صدر خواجہ مجیب الرحمن،گروپ لیڈر خواجہ حفیظ الرحمن،چیئرمین عبدالحق زبیر،سرپرست اعلی منظور شاہ،چیئرمین مجلس عاملہ نوید قریشی،سینیئر نائب صدر شفیق بھٹہ،نائب صدریاسرشعیب،امیر حمزہ،جنرل سیکرٹری محمد ندیم اختر،ڈپٹی سیکرٹری حامد چشتی،فنانس سیکرٹری عمران سیٹھی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے اس موقع پر دیگر تاجر رہنماؤں شیخ جاوید اختر،خالد محمود قریشی، مرزا نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجربرادری کی نمائندہ تنظیم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی قیادت کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے مزاکرات کرے کیونکہ آج تاجر جتنا بدحالی کاشکار ہو چکا ہے اس سے پہلے اسے اتنے مسائل نہیں ہوئے جتنے آج ہیں اور اس کے لئے یوٹیلیٹی بلز، بجلی کے بلز دکانوں، گھروں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پائے جس کی وجہ سے تاجر برادری اور عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اس موقع پر شیخ محمد مرتضے، اشفاق انصاری، کاشف رفیق،شیخ الطاف، یونس انصاری ودیگرموجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہاکہ گذشتہ تین ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر برادری معاشی بدحالی کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان کے لئے دکانوں اور گھروں کے اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو گئے ہیں اسی لئے آج اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ موجودہ حکومت تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں آنے والے بجٹ میں تاجر برادری پر نہ صرف عائد ٹیکسز کا خاتمہ کرے بلکہ تاجروں کو ایک کروڑروپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کرے تاکہ وہ خوشحال ہوں آج اگر تاجر خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا اور ملکی معیشت مستحکم ہو گی جبکہ اس موقع پر نومنتخب صدر خواجہ مجیب الرحمن، جنرل سیکریٹری محمد ندیم اختر، سرپرست اعلی منظور شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے انجمن تاجران شریف پلازہ چوک کچہری کے عہدیداران مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائد خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتھ باضابطہ الحاق کا اعلان کرتے ہیں جمعہ، ہفتہ، اتوار کو دکانیں بند کرنے کا حکم ناقابل قبول ہے تاجر پہلے ہی 50 روز کے لاک ڈاون کی وجہ سے مکمل خسارے میں چلا گیا، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی طرح 6 دن کے کاروبار کی اجازت دے اربوں ڈالر غیرملکی امداد میں سے ہم چھوٹے تاجروں کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں ملی۔ ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد ضلع ملتان کے نائب صدر انجمن تاجران افضل سنٹر کے صدر ملک مقبول کھوکھر کی طرف سے تاجروں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے خطاب کرتے ہو??ے کیا۔ عید ملن پارٹی میں ملک اکرم سگو، ملک الطاف لنگاہ، تحسین بابر، مسعود احمد خان، شیخ محمد سلیم، سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سلطان محمود ملک، ملک اکرم سگو، ملک مقبول کھوکھر نے مزید کہا کہ کرونا ورس کی آڑ میں چھوٹے تاجروں کو ہفتہ میں 4 دن کاروبار کی اجازت سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہو??ے کہا پاکستان بھر کے چھوٹے تاجروں کو پورے ہفتے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کی اجازت دے اور اربوں ڈالر کی امداد سے چھوٹے تاجروں کی مالی امداد کی جائے، پرچون کی سطح کے دکاندار کو کم از کم 30 لاکھ اور ہول سیل والوں کو ایک کروڑ روپے تک کی مالی امداد دینے کا حکومت اعلان کریں ورنہ سول نافرمانی کی طرف جانا پڑے گا۔ انہوں نے تمام مرکزی تاجر تنظموں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے اختلاف کو بالا طاق رکھتے ہو تاجر مفاد کے لئے ایک ہو جائیں حکومت تاجروں کے اختلاف کو استمعال کرتے ہوئے تاجروں کا معاشی قتل عام کر رہی ہے یہی وجہ ہے اربوں روپے کے فنڈ سے چھوٹے تاجروں کے ایک روپیہ کی بھی امداد نہیں کی ملک مقبول کھوکھر نے مذید خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس اپنی بھاری نفری کے ساتھ تین بجے ہی بازروں میں داخل ہو جاتی ہے گاہگ خوف کی وجہ سے خریداری نہیں کرسکتا۔