ملتان:گراں فروشوں کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم،متعدد کوجرمانے

  ملتان:گراں فروشوں کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم،متعدد کوجرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ماہ رمضان کے بعد بھی متحرک ہے اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹ سرگرم ہیں اور افسران کے فروٹ وسبزی منڈی کے دورے جاری ہیں۔پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک گرانفروش کو گرفتار اور78 کو جرمانے کئے ہیں۔گرانفروشوں کو مجموعی طور پر1 لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

محبوب نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان کا دورہ کیا،پھلوں اور سبزیوں کی آکشن کا جائزہ لیا،انہوں نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو دورے بارے رپورٹ پیش کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی پیداوارکی منڈی میں سپلائی کی وجہ سے سبزیوں کے نرخ انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں،سبزی منڈی میں ٹریفک کے انتظامت بہتر بنا دئیے گئے ہیں،مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کی دو شفٹوں میں تعیناتی کی وجہ سے بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کر لی گئی یے جب کہ سبزی منڈی میں پھڑیے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے سے گریزاں ہیں اور اینٹوں کے باٹ استعمال کررہے ہیں۔
جرمانے، گراں فروش