259 ہیڈ مسٹریس اور 106 ایس ایس اساتذہ کی مستقلی کا حکم

259 ہیڈ مسٹریس اور 106 ایس ایس اساتذہ کی مستقلی کا حکم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے 259 ہیڈ مسٹریس اور 106 سبجیکٹ سپیشلسٹ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔تفصیل کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 259 ہیڈ مسٹریس اور 106 سبجیکٹ سپیشلسٹ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔مذکورہ ہیڈ مسٹریس اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا گیا تھا۔یہ بھرتیاں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

2016 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی گئی تھیں۔مستقل کرنے کے احکامات 5 سالہ کنٹریکٹ مکمل ہونے پر جاری کیے گئے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ترقیوں کے بعد ہیڈ مسٹریس اور سبجیکٹ سپیشلسٹ سالانہ انکریمنٹ حاصل کرسکیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -