راکھی گاج:ویگن کھائی میں گرنے سے دوافراد جاں بحق،17مسافر زخمی

  راکھی گاج:ویگن کھائی میں گرنے سے دوافراد جاں بحق،17مسافر زخمی

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) فورٹ منرو سے شجاع آباد (ملتان) جانے والی ہائی ایس راکھی گاج کے قریب کھائی میں جاگری،دو افرادجاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق فورٹ منرو سیر کے لئے آنے والے شجاع آباد ملتان کے رہائشیوں کی ہائی ایس نمبری ایل آر1234 راکھی گاج کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری حادثہ (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ سترہ سے زائد شدیدزخمی ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی بارڈ ملٹری پولیس اور ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -