ملتان:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  ملتان:ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے محمود آباد شبیر احمد سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و انگوٹھی اور موبائل مالیت 68ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حمزہ چوک سے اختر علی سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ابن سینا ہسپتال کے قریب محمد کاشف (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

سیدو نقاب پوش ڈاکو نے موٹرسائیکل سمیت نقدی مالیت 1لاکھ69ہزار لیگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے جیل موڑ محبوب احمد سے دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و نقدی لیگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 12ایم آر محمد نواز دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت35ہزار چھین کر لیگئے،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد جمال کیگھر 8مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی و زیورات مالیت 20لاکھ2ہزار لیگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے زین جمیل کی جیب سے موبائل مالیت35ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے وسیم اختر کی موٹرسائیکل، تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی محمد صابر کیگھر سے گھریلوں سامان مالیت 3لاکھ77ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے قیصرہ بی بی کیگھر کی ملازمہ اقرانقدی و سونا مالیت 5لاکھ34ہزار تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محلہ غریب آباد محمد اکرام کی موٹرسائیکل، تھانہ کینٹ کے علاقے اقبال ٹاون محمد منظور کیگھر سے سامان مالیت3لاکھ27ہزار، تھانہ مظفرآباد کے علاقے راجہ پور قیصر عباس کیگھر سے بکری مالیت18ہزار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگائی بازار سے شوکت حیات ودیگر افراد کے سات موبائل جبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد صادق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -