ڈاکٹر مسعود ہراج کا وفد سمیت کرونا وارڈز کادورہ، طبی عملے میں حفاظتی سامان تقسیم

  ڈاکٹر مسعود ہراج کا وفد سمیت کرونا وارڈز کادورہ، طبی عملے میں حفاظتی سامان ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں کورونا وارڈز،اور ایمرجنسی میں کام کرنے والے طبی عملے سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اس (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے طبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں سب سے زیادہ انہیں حفاظتی سامان اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے،اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے حفاظتی سامان این 95 ماسک،پی پی ایز کٹس، سرجیکل ماسک طبی عملے کے حوالے کئے جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر کورونا میں مبتلا دو ڈاکٹروں ڈاکٹر حنبل اور ڈاکٹر عرفان ریاض کی عیادت کی اور انکا حوصلہ بڑھایا، پی ایم اے کے وفد میں ، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔

تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -