ضلع کچہری کی توسیع،آج تقریب جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگرمہمان خصوصی

    ضلع کچہری کی توسیع،آج تقریب جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگرمہمان خصوصی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ضلع کچہری ملتان کو توسیع دینے کے حوالے سے آج ضلعی کورٹس میں بلڈنگ گرانے اور نئے کورٹ کمپلیکسں تعمیر کرنے کی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر مہمان خصوصی ہونگے۔ جبکہ ضلعی عدلیہ کے ججز سمیت بار عہدیداران اور وکلاء بھی شریک ہوں گے۔ ضلع کچہری کو دی جانیوالی توسیع کے لیے اینٹی کرپشن، عدالت مال خانہ سمیت دیگر عمارات کو گرا کر از سر نو تعمیر کا پلان تیار کیا گیا تھا جس میں نیو کورٹ کمپلیکس تیار کیا جائے گا اس کے حوالے سے آج تقریب منعقد ہوگی۔

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -