کرونامعاملہ،شہری احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، مسز شاہدہ احمد کی بات چیت

کرونامعاملہ،شہری احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، مسز شاہدہ احمد کی بات چیت

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہد ہ احمد نے کہاکہ کورونا وباء کے پیش نظر عوام از خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں حکومت(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کی طرف سے ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو مکمل ریلیف دیاجائے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کی طر ف سے کورونا پر قابو پانے والے ٹاپ 20ممالک میں پاکستان شامل ہے یہ سب اللہ تعالیٰ کاکرم وحکومت کی طرف سے بروقت حفاظتی واحتیاطی اقدامات اورعوام کے بھرپور تعاون سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈا ؤ ن سے قومی معیشت بری طرح متاثرہوئی اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -