معاشی تبدیلی کیلئے ملکی وسائل پر توجہ دی جائے،کاشف امین

  معاشی تبدیلی کیلئے ملکی وسائل پر توجہ دی جائے،کاشف امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)پا ک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی تبدیلی اور بہتری کے لئے ضروری ہے کہ ملکی وسائل پر زیادہ توجہ دی جائے جنہیں بروئے کار لاتے ہوئے معاشی بحران سے نکلاجاسکتا ہے۔پاکستان میں گیس، تیل، سونا، تانبا سمیت قیمتی معدنیات موجود ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ بہتر منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے وسائل ضائع کررہے ہیں جس پر خصوصی توجہ سمیت بہترین پالیسی کی ضرورت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں بہتری کے لئے پاکستان کا مضبوط ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
،جب تک ہم اندرونی اور بیرونی محاذ پر مضبوط نہیں ہوں گے تب تک ملکی معیشت ہچکولے کھاتی رہے گی،کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا سمیت پاکستانی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن ہم نے اس وباء کا مقابلہ بھی کرنا ہے اور ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بھی انقلابی فیصلے کرنے ہیں۔