بے سہارا بچوں کیلئے“میراگھر ”منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

بے سہارا بچوں کیلئے“میراگھر ”منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(پ ر)بے سہارا و یتیم بچوں کی پرورش اور نگہداشت کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے بہترین سہولیات سے آراستہ“میرا گھر ”منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ بوڑھے اور معذور افراد کیلئے“شیلٹر ہوم ”بھی تعمیر کیا جائے گا۔گورنرپنجاب کی سوشل ویلفیئر کمیٹی کے ممبر سعدنذیر نے کہاہے کہ ملک نازک ترین دور سے گزررہاہے،ہرپاکستانی کو چاہئے کہ وہ اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دے اور کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کریں،لوگوں کو چاہئے کہ آگے بڑھ کر غریب، بے سہارا، بے روزگار اور سفید پوش طبقے کا سہارا بنیں،اس ضمن میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں سوشل ویلفیئرکمیٹی بلا تفریق ہر ایک کی مدد کرے گی۔سعد نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بی جی سی اور آئی جی سی کے تعاون سے بے سہارا و یتیم بچوں کی پرورش اور نگہداشت کیلئے بہترین سہولیات سے آراستہ " میرا گھر " منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔

جبکہ بوڑھے اور معذور افراد کیلئے "شیلٹر ہوم" تعمیر کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ "موبائل لنگر خانہ" اور "فری ایمبولینس سروس" کے منصوبے بھی زیر غورہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -