فوڈاتھارٹی کے قلعہ گجر سنگھ میں چھاپے، 1850لٹرنا قص دودھ تلف

فوڈاتھارٹی کے قلعہ گجر سنگھ میں چھاپے، 1850لٹرنا قص دودھ تلف

  

لاہور (سٹی رپورپر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن،لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں ملک شاپس کی چیکنگ،1850لیٹر ناقص دودھ تلف کردیاگیا۔ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے آپریشن کے دوران 12 دکانوں پر موجود 3390لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، حافظ وقاص، مدینہ،ما شا اللہ، غوثیہ، عمراورذیشان ملک شاپس پر موجود 1850لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ نیو بسم اللہ، اجالا، ماڈرن، پہلوان اور اچھا ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے تلف کیے گئے دودھ میں نیچر ل فیٹس اور ایل آر انتہائی کم پائی گئی، موقع پر موبائل لیب میں موجود جدید مشینوں سے دودھ کی چیکنگ میں پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ میں پانی یا کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی یا قدرتی غذائیت سے محروم دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے۔عرفان میمن کا یہ بھی کہنا ہے دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین اور معیار کا مکمل خیال رکھیں۔ پنجاب بھر میں ناقص اشیا خورونوش کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کا کاروبار بند کر نے جیسی سخت سزا دی جائے گی۔

   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -