سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی کے والد، سماجی شخصیت حذیفہ رحمان کے دادا حاجی کی پر شہباز شریف، ایاز صادق،، حنیف پتافی،پرویزرشید، ، اوردیگرکا ورثا سے اظہار تعزیت متعدد افراد کی ویڈیو لنک کے ذریعے دعا میں شرکت، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، سابق وزیر اعلی کا ٹیلی فونک رابطہ

  سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی کے والد، سماجی شخصیت حذیفہ رحمان ...

  

ملتان،ڈیرہ (سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر) معروف فزیشن وسابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی کے والدو مشہور سماجی شخصیت حذیفہ رحمان کے دادا حاجی (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

عبدالحمید قریشی کی وفات پر صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق وفاقی وزیر اویس لغاری، مشیر صحت حنیف پتافی، سینیٹر پرویز رشید،شیر علی گورچانی، نصراللہ دریشک،سمیت سینکڑوں شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کے اہلخانہ کو اللہ صبر عطا کرے۔ تفصیلات کے مطابق حاجی عبد الحمید قریشی کے ایصال ثواب کے لئیے آبائی علاقے گدائی میں دعا کروائی گئی۔ جس میں سابق وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری، مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب حنیف پتافی، سابق ممبرقومی اسمبلی سردار عبدالغفار ڈوگر، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی خان گورچانی، ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک، سابق مئیرڈیرہ غازی خان شاہد حمید چانڈیہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم کے فرزند اسامہ عبدالکریم، سینئر مسلم لیگی رہنما میاں سلطان ڈاہا، امجد سردار، طارق علی خان کاکڑ، اکرم سیال، زبیر خان سمیت سینکڑوں افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جبکہ بہت سی شخصیات نے کرونا کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے دعا میں شرکت کی۔جن میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سابق آئی جی پرویز راٹھور، سینیٹر پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی، سابق پرنسپل سیکریٹری وزیراعلی امداد اللہ بوثال، ڈاکٹر توقیر شاہ، سابق چئیرمین نیب چوہدری قمر الزمان،ایڈیشنل چیف سیکریٹری طاہر خورشید، سکیریٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر،سی پی او راولپنڈی احسن یونس سمیت ہزاروں سیاسی و بیوروکریسی کی شخصیات نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئیے خصوصی دعا میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹیلی فون پر حذیفہ رحمان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حاجی عبدالحمید کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مرحوم کے خاندان کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -