ٹڈی دل کے حملے حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ہیں،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام میں وفاقی حکومت کی عدم توجہی کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا کاشت کاروں اور ان کی فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے بچانے میں ناکامی ناقابل معافی مجرمانہ غفلت ہے۔ ٹڈیوں کے جھنڈ مختلف علاقوں میں پہنچ کر کھڑی زرعی فصلوں اور پھلوں کو برباد کر رہے ہیں وفاقی حکومت کے سرد رویے کے باعث اب ملک کی زراعت ٹڈی دل کے حملے کی زد میں ہے۔
، ٹڈی دل کے حملوں سے زراعت کے شعبے کو خطرناک دھچکا لگ سکتا ہے۔
یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی معیشت پہلے ہی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے وفاقی ادارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا فرض ہے کہ وہ ملک کے داخلی مقامات پر ٹڈی دل کے خاتمے کا بندوبست کرے