ٹڈی دل کیخلاف آپریشن، جلالپور میں چارٹیمیں متحرک، سب کنٹرول روم قائم
ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے گزشتہ روز جلالپورپیروالا پہنچ گئے،ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا غلام سرور بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے موضع پنجانی،بہادر پور اور صابرہ کا دورہ کیا،عامر خٹک نے نقصانات کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
عامر خٹک نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کسانوں کو کمبٹ آپریشن کرنیوالی ٹیمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے جلالپور پیر والا میں چار ٹیمیں اور چار سب کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں،ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے تمام مطلوبہ زرعی ادویات دستیاب ہیں، عامر خٹک نے کہا کہ محکمہ زراعت کی ٹیمیں ٹڈی دل کی سرویلنس میں مصروف ہیں،ٹڈی دل کے غول ایک جگہ بسیرا کرنے کی بجائے مسلسل جگہ بدل رہے ہیں،فصلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان حکومتی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور سپرے کے لئے اپنی ملکیتی مشینری میدان میں لائیں،عامر خٹک نے کہا کہ ہر موضع میں 7 کاشتکاروں کو انٹی ٹڈی دل ٹیموں میں شامل کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ ٹڈی دل کے نقصانات بارے رپورٹ تیار کرنے کے لئے سروے بھی کرے گی۔
قائم