بادامی باغ سبزی وپھل منڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن

بادامی باغ سبزی وپھل منڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ ملک وقار احمدنے اپنی زیر نگرانی بادامی باغ منڈی میں صفائی مہم کا آغا ز کر دیا اس موقع پر ملک وقار نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بادامی باغ منڈی میں ہمیشہ صفائی کا سنگین مسئلہ رہا ہے مگر اس بار ہم نے عید کی چھٹیوں میں پوری منڈی میں ایل ڈبلیو ایم سی کے تعاون سے''Garbage Free'' مہم کا آغاز کیاہے،لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کا تعاون پر شکریہ ادا کرتاہوں،فروٹ اور اور سبزی منڈی کو کچرے سے مکمل صاف کروا لیاگیا ہے،عوام کی خدمت پی ٹی آئی کا منشور ہے، منڈی کے داخلی راستوں پرجراثیم کش ٹنل لگائے گئے ہیں،آج تک کسی نے منڈی کے مسائل کی طرف کبھی توجہ نہیں دی، خریدار وں کو صاف ستھراہ ماحول فراہم کر نا اولین ترجیح ہے اور میں یقین دلاتاہوں کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان تمام اقدامات عوام کے مفاد کے کررہے ہیں،،کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت ہر ممکنہ حفاظتی و احتیاطی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

اس کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت اچھی طرح آگاہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -