ترقیاتی کاموں کے ذریعے لوگوں کی محرومیاں ختم کریں گے، ابراہیم خان

    ترقیاتی کاموں کے ذریعے لوگوں کی محرومیاں ختم کریں گے، ابراہیم خان

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ایم این اے محمد ابراھیم خان نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ ماضی میں حلقہ 158 کے اس خطے کوپسماندہ رکھا گیا اب ایسا نہیں ہوگا۔بہت سے مسائل ہمیں سابقہ حکومتوں سے ورثہ میں ملے ہیں قیاتی کاموں کے زریعے ان کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے عوامی مسائل کا ادراک ہے۔ وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں۔ جو راتوں رات حل نہیں ہوسکتے۔ لیکن انشاء اللہ تمام بحرانوں پر قابوپالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

انہوں نے گزشتہ روز این اے158کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماجام حسنین،شیخ مجیب،اسحاق بھٹی کا پاکستا ن تحریک انصاف میں شمیولیت کے موقع پر ابراھیم خان سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر حاجی شاہد اقبال قر یشی،ایڈشنل سیکرٹری ضلعی وقاص بھی اس موقع پر موجود تھے ابراھیم خان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سابقہ ادوار میں حلقہ این اے 158 کو نظر انداز کیا گیا۔ جس کی بدولت یہا ں کی عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا۔ ایک طویل عرصہ بعد تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے اس خطہ کی طرف توجہ دے رہی ہے۔اور اس حلقے میں بھر پور طور پر ترقیاتی کاموں کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -