ملتان میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کوفعال، درست رکھنے کاحکم
ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے واٹر سپلائی سکیم اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال اور درست حالت میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان، منیجنگ ڈائریکٹر واسا، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن، چیف آفیسر تحصیل کونسل، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر سپلائی سکیموں کار یکارڈ پیش کرنے کیلئے 30مئی 2020کو طلب کر لیا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
اینڈ فنانس نے تمام آفیسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان میں 70فیصد سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ہیں جن کی مرمت کیلئے واسا ملتان نے 10کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا ہے۔
حکم