نوجوان حقیقی تبدیلی کیلئے بلاول بھٹوکا ساتھ دیں،ایڈون سہوترا
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنما ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ اس وقت یوتھ کے ایک ہی لیڈر ہیں اور وہ ہیں بلاول بھٹو زرداری لہذا ملک بھر کی یوتھ کو پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا بلاول بھٹو ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ حکومت نے کورونا وائرس پر بہترین انداز میں قابو پایا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ بلاول کی لیڈر شپ کی وجہ سے سندھ میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے۔