پورٹل سسٹم بلڈنگ کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

پورٹل سسٹم بلڈنگ کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق وزیر اعظم کے احکامات کے باوجود پورٹل سسٹم کے تحت بلڈنگ پلان سمری کی منظوری ڈیڑھ ماہ سے التوا کا شکار ہے۔

،سمری کی منظوری چیف سیکرٹری پنجاب سے مشروط ہے،پنجاب میں بڑی بڑی عمارتوں کے منصوبے سمری کی منظوری تک ڈویلپرز نے روک دیئے۔ای پورٹل سسٹم کے مطابق پانچ مرلہ سے لیکر عمودی عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری ایک ماہ میں دی جائے گی۔ابتدائی طور پر بلڈنگ پلان کی ہارڈ کاپی جبکہ تمام کوائف سکیننگ کاپی کے ذریعے موصول کئے جائیں گے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈسے سروسز فراہمی کے معاملات طے پا گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کی منظوری دینی ہے۔کمرشل و رہائشی، سیمی کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری 30 روز میں ہوسکے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -