لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،ڈائریکٹ سپلائی پر لگے 13میٹر ضبط
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای قصور سرکل ناصر ایاز کرمانی کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں قصور سرکل کے افسران نے ڈویڑنل ٹاسک فورس کے ہمراہ قصور سٹی، چونیاں اور قصور رورل ڈویڑنز کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس دوران13میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 2میٹر ٹمپرڈ، 6میٹر ڈسپلے واش، 1سٹکنگ سلو، 5ڈیڈ سٹاپ، 2میٹر شنٹ لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔آپریشن کے دوران ان کے کنکشن منقطع کرکے24,013یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔