ر   ٹڈی دل سے ملک کے 61 اضلاع متاثر ہیں، این ڈی ایم اے

ر   ٹڈی دل سے ملک کے 61 اضلاع متاثر ہیں، این ڈی ایم اے

  

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچستان میں 31، (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثرہوئے،ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ملک بھر میں 1150ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 4400 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔بلوچستان میں 1700 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا گیا،پنجاب میں 1000 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 900ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

این ڈی ایم اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -