حسن پارک میں بااثر افراد گیس فراہمی میں رکاوٹ بن گئے،اہل علاقہ پریشان

حسن پارک میں بااثر افراد گیس فراہمی میں رکاوٹ بن گئے،اہل علاقہ پریشان

  

لاہور(پ ر)باغبان پورہ کے علاقہ حسن پارک میں چند بااثر افراد نے غیر قانونی طور پر مین لائن سے کنگشن کروا کر اہل علاقہ کو گیس کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال دی ہے جس کی وجہ سے بیشتر گھروں میں گیس کی رسائی ممکن نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ گیس نہ آنے کی وجہ سے گھروں میں کھانا پکانے سے بیٹھے ہوئے ہیں اس حوالے سے اہل علاقہ نے ایم ڈی سوئی نادرن گیس محمود ضیاء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور غیر قانونی طورپر کنکشنز کرنے پر ان افراد پر ایف آئی آر بھی کروائیں تاکہ تمام علاقہ مکینوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -