غلام احمد بلور کورونا وائرس سے صحت یاب

    غلام احمد بلور کورونا وائرس سے صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما و بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔غلام احمد بلور کے اہلِ خانہ کے مطابق غلام احمد بلور کا دوبارہ کورونا وائرس(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا ہے۔واضح رہے کہ بزرگ سیاستدان اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج غلام احمد بلور گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔اے این پی کے مرکزی رہنما نے علیل ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا تھا۔کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد غلام احمد بلور نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا۔
غلام احمد بلور