غریب عوام آٹا اور برائلر مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

غریب عوام آٹا اور برائلر مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا آٹے اور برائیلر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش،پنجاب میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹے کا تھیلہ 875میں فروخت ہو رہا ہے۔مرغی کا گوشت 370روپے سے زائد فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔اس ملک میں درحقیقت عمران مافیا کی حکومت ہے؟غریب عوام آٹا مافیا اور برائیلر مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے۔پنجاب حکومت نے فلورملز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ شہبازشریف کے پانچ سالہ دور میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ 800روپے سے کبھی اوپر نہیں گیا۔

شہبازشریف حکومت نے پانچ سال عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -