رحیم یارخان:قصابوں کاسرکاری نرخ پرگوشت فروخت کرنے سے انکار

  رحیم یارخان:قصابوں کاسرکاری نرخ پرگوشت فروخت کرنے سے انکار

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)قصابوں نے سرکاری نرخ پر چھوٹا اور بڑا گوشت فروخت کرنے سے انکار کردیاہے، گزشتہ روزقصابوں نے سرکاری نرخ پر گوشت فروخت نہ کرنے پر آئے روزجرمانوں کے خلاف احتجاج کیااور ایم پی اے آصف مجید سے ملاقات کی، قصابوں نے گوشت کی کم قیمت مقرر ہونے اور جرمانوں پر تحفظات کااظہارکرتے ہوئے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کہاکہ بڑے گوشت کو 400روپے کلو اورچھوٹے گوشت کو 900روپے فی کلو سے کم فروخت نہیں کرسکتے، سستا گوشت فروخت ہوسکتاہے مگر گوشت کی کوالٹی اچھی نہیں ہوگی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھاری جرمانے بھی کرتے ہیں اور مفت گوشت بھی لے جاتے ہیں، اس موقع پر ایم پی اے آصف مجید نے قصابوں کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ ضلعی انتطامیہ سے بات کرلی ہے جلدآپ کے تحفظات دورکردیئے جائیں گے،قصابوں کے مطالبہ پر گوشت کی قیمت میں اضافہ کیاجائے گا، قصاب اچھا اور معیاری گوشت فروخت کریں گے، چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ ملک کواس وقت بے شمارچیلنجزکاسامناہے، کروناوائس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت پرگہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، حکومت عوام کونچلی سطح پرریلیف دینے کاتہیہ کئے ہوئے ہے، خاص طورپرمحنت کش چھوٹے کاروباری لوگوں تحفظ دینے کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جارہی ہے، انہوں نے وفدپریہ بات زوردے کرکہی کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوصورت حال پیداہوئی ہے اس میں وہ کوشش کریں کہ شہریوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف مہیاکریں، اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنماء رانامحمدمنظورحسین خاں بھی موجودتھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -