پی ٹی آئی کے قائدین اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں،رانا عیش بہادر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے بانی رہنما رانا عیش بہادر ایڈووکیٹ اور رانا اکرم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیڈران کو وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپویشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے اور اپوزیشن کے ساتھ ملکر اور ان کی تجاویزوں پر عمل کرکے عوامی فلاحی اقدامات کا نعرہ بلند کرنا چاہیے مگر پی ٹی آئی کی سوچ اس سے بلکل ہی مختلف ہے اور یہ جماعت ایک پوائنٹ اسکورننگ کرنے والی جماعت بن کررہ گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں اس وقت پی ٹی آئی کی شکل میں ملک میں ایک مافیا ز کی حکومت ہے اور عمران خان اس مافیا کے سر پرست بن چکے ہیں وہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں اب تک گندم اورچینی کے معاملے میں کس کو سزا نہیں ملی حکومت بغیر سوچے سمجھے فیصلے کرتی ہے۔