حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے،سجاد نذیر

حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے،سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے جامع اقدامات کر ئے تا کہ ذخیرہ اندوذ مافیا عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں لوٹنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کرونا وائرس کے پیش نظر اشیاء خریدنے کی سکت کھو چکے ہیں اس لئے ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو یہ موقف رکھتی ہے کہ تمام تر وسائل پر پوری قوم کا حق ہے لہذا اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

کہ جس سے ہر کوئی مستفید ہونہ کہ صرف ایک فیصد اپنے وسائل سے 99فیصد کا حق ہی مار دے، عوام کے مسائل دن بدن گھمبیر تر ہوتے چلے جارہے ہیں مگر پی ٹی آئی اپنے معاملات طے کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -